counter easy hit

لاہورمیں غازی ملک ممتازقادری رہائی تحریک کی طرف سے ریلی

Ghazi Malik mmtazqadry

Ghazi Malik mmtazqadry

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) لاہورمیں غازی ملک ممتازقادری رہائی تحریک کی طرف سے ریلی اور احتجاجی دھرنامیں شمولیت سے روکنے کیلئے پولیس کا اہلسنت وجماعت کے راہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن،لالہ موسیٰ سے رہائی تحریک کے جنرل سیکرٹری ،انفارمیشن سیکرٹری کی گرفتاری کی اطلاعات جبکہ روای چوک لاہورپہنچنے والے تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے سینکڑوں کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیاگیا،ذرائع کے مطابق سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے غازی ممتازقادری رہائی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرنورمحمددانش القادری،سیکرٹری انفارمیشن عثمان عزیزقادری کو تھانہ سٹی بلاکرحراست میں لے لیااور بعدازاں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،رابطہ کرنے پر پولیس نے لاعلمی کا اظہارکیاہے،جبکہ غازی ممتازقادری کی حمائت میں لاہورمیں ہونے والی ریلی اور دھرنامیں شرکت کیلئے ضلع گجرات سے لاہورپہنچنے والے تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے سینکڑوں کارکنان کو راوی چوک سے حراست میں لئے جانے کی بھی اطلاع ملی ہے،امیرتحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمدثاقب شکیل جلالی نے غازی ممتازقادری رہائی کے قائدعلامہ خادم حسین رضوی سمیت سینکڑوں پرامن اہلسنت کی گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پرامن سنیوں کو گرفتاراور تشددکرنے کے بجائے اپنارخ دہشتگردوں کی طرف کرے ،پرامن احتجاج ہرپاکستانی کا حق ہے ،حکومت غیرملکی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے پرامن لوگوں کو حراساں نہ کرے۔