لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) کالج روڈ کی تعمیرکے ذریعے گورنمنٹ امام دین جنجوعہ ڈگری کالج برائے خواتین لالہ موسیٰ سمیت پورے علاقے کو ڈبونے کا منصوبہ، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ کالج روڈ پرسیوریج پائپ ڈالنے کے بعدحکومت اس روڈ کو مزیداونچاکرکے بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے ، جس سے پہلے سے ہی سڑک سے دوفٹ گہراکالج کا صحن مزیدنیچے چلاجائے گااور کالج کی طالبات جو پہلے ہی بارش کے دنوں میں بڑی مشکلات سے ’’پانی کا سمندر‘‘پارکرکلاس رومز تک پہنچتی ہیں ان کیلئے مزیدمشکلات پیداہوجائیں گی،جبکہ روڈ کے ساتھ لوگوں کی دکانیں،رہائشی مکانات بھی سڑک اونچی کرنے سے بری طرح متاثرہونگے،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات ،ای ڈی او کالجزگجرات سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔