لندن……کنسرٹس تو آئے دن دنیا بھر میں منعقد کیے جاتے ہیں جن میں ہزاروں شائقین شرکت کرتے ہیں لیکن گرین لینڈ میں سرد ترین مقام پر تیرتے ہوئے برفانی تودے پر ہونیوالے کنسرٹ میں ہر کوئی شرکت نہیں کرسکا۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے میٹل بینڈ دی ڈی فائلڈ نے گرین لینڈ کے علاقے کولوسک کی آئس فیلڈ میں ایک دیوہیکل آئس برگ پرکنسرٹ کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔برٹش میٹل بینڈ دی جیگر میسٹر آئس کولڈ گگ کیلئے کئی آئس لینڈ سے ہوتے ہوئے گرین لینڈ پہنچے جہاں کئی دنوں تک انہوں نے اپنے مطلوبہ آئس برگ کی تلاش کی تاکہ توازن کیساتھ موسیقی کے آلات سنبھالتے ہوئے کنسرٹ کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے۔تیس منٹ تک جاری رہنے والے اس منفرد کنسرٹ کو دیکھنے مقامی افراد یہاں پہنچے جنہوں نے نہ صرف اس انوکھی کاوش کیلئے میٹل بینڈ کی ہر ممکن مدد کی بلکہ کنسرٹ سے بھی محظوظ ہوئے۔