اسلام آباد ……سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان95برس کی عمر میں انتقال کرگئے،وہ 1920 میں رام پورمیں پیدا ہو ئے تھے۔
انہوں نے امریکا ،فرانس او رروس میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں ، یعقوب علی خان جنرل ضیا الحق کے دور حکومت میں وزیر خارجہ بنے اور 1982 سے 1991 تک خارجہ امور کا انتظام سنبھالا ۔
وہ انیس سو چھیانوے سے ستانوے تک نگران وزیرخارجہ رہے ، صاحبزادہ یعقوب آغاخان یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے بانی چیئرمین بھی رہے۔