صوابی……صوابی میں تین روزہ انسداد پو لیو کے پہلے روز 50 ہزار سے زیادہ بچوںکو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 14جنوری کو ختم ہوگئی ہے جس میں 53 لاکھ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
تاہم صوابی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپولیو مہم شروع نہیں کی گئی تھی ۔ اب صوابی میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 28 کل سے شروع ہو گئی ہے جس میں دو لاکھ سے زیادہ بچوںکو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔مہم کے پہلے روز 50 ہزار سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے ۔محکمہ صحت حکام کے مطابق پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے لیے چار ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔