سرینگر …… مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کوضلع اسلام آبادکے علاقے کوکرناگ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ادھرضلع کولگام میںایک فوجی کیمپ میںتعینات 18ڈوگرہ رجمنٹ کااہلکار نائیک نیک رام حادثاتی طورپراپنی ہی سروس رائفل سے گولی چلنے سے ہلاک ہو گیا ۔ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ نیک رام 62راشٹریہ رائفلز میں تعینات تھا اور گولی سر میں لگنے وہ ہلاک ہو گیا۔ دریں اثناءبھارتی فوجیوںنے بڈگام کے علاقے چاڈورہ سے ایک شہری بشار ت احمد شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔