میلبرن…..آسٹریلین اوپن ٹینس میں امریکا کی سرینا ولیمز نے روس کی مریہ شرا پوا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا ،پولینڈ کی ریڈوانسکا بھی فائنل فور میں پہنچ گئیں۔
میلبرن میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کے سامنے شرا پوا بے بس دکھائی دیں، سرینا نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔دوسرےکوارٹر فائنل میں پولینڈ کی ریڈوانسکا نے اسپینش حریف کو باآسانی چھ ایک اور چھ تین سے شکست دے دی۔