نئی دہلی……گھر میں ٹوائلٹ کی سہولت نہ ہونے پر بھارت میں ایک لڑکی نےآگ لگا کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 17 سالہ لڑکی نےمایوس ہو کر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا ئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ۔ لڑکی کے والدین انتہائی غریب ہیں اور وہ گھر میں ٹوائلٹ نہیں بنوا سکتے تھے۔