اسلام آباد……سپریم کورٹ نے سعد رفیق کے حلقے این اے 125لاہور 8 میں کاؤنٹر فائل اور انگوٹھوں کے نشانات کی رپورٹ طلب کرلی سپریم کورٹ نےحکم دیا کہ نادرا تین ماہ میں رپورٹ جمع کرائے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا خرچ حامد خان اٹھائینگے۔نادرا کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق اسمبلی میں بیٹھے ہیں انہیں انگوٹھوں کی تصدیق سے کیا مسئلہ ہے ۔2013 کے انتخابات میں سعد رفیق نے اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حامد خان کو شکست دی تھی۔الیکشن 2013 میں سعد رفیق نے ایک لاکھ 23 ہزار 416 ووٹ لیے۔تحریک انصاف کے حامد خان 83 ہزار 190 ووٹ لے سکے تھے۔