counter easy hit

بھارت :فیسوں میں اضافہ، میڈیکل کی تین طالبات کی خودکشی

 medical students suicide

medical students suicide

تامل ناڈو ……..بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے ایک پراؤیٹ میڈیکل کالج کی فیسوں میں اضافے پر تین طالبات کے خودکشی کرنے کے واقعہ کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تین لڑکیوں نے گذشتہ ہفتے کو کالج کے احاطے میں واقع ایک کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کش کر لی تھی۔انھوں نے ایک تحریری چھوڑی ہے جس میں کالج انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ زیادہ فیسیں وصول کر رہے ہیں اور ان فیسیوں کی رسید بھی فراہم نہیں کر رہے۔اس واقع کے بعد طلبہ اور ان کے والدین نے کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے اور حکام سے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ۔ایس وی ایس یوگا میڈیکل کالج کی اٹھارہ سالہ ای سرانیا، اٹھارہ سالہ وی پریانکا اور انیس سالہ مونیسا نے اپنی آخری تحریر میں یہ الزام بھی عائد کیا کہ انتہائی زیادہ فیسیں لینے کے باوجود کالج میں سہولیات نہیں ہیں، مناسب اساتذہ نہیں ہیں اور کوئی پڑھائی نہیں ہے۔