counter easy hit

ایرانی صدر اور پوپ فرانسس کی ویٹی کن سٹی میں ملاقات

Iran and Francis met i

Iran and Francis met i

ویٹی کن سٹی ……. پاپائے روم پوپ فرانسس نے ایرانی صدر سے ملاقات میں خطے میں امن کیلئے ایران پر تمام مشرق وسطیٰ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
ویٹی کن سٹی میں ایرانی صدر حسن روحانی اور پاپائے روم پوپ فرانسس کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اہم کردار کو واضح کرتے ہوئے ایران پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے پھیلاؤ کو روکنے اور قیام امن کے لیے مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے اور مسائل کا سیاسی حل نکالے۔