counter easy hit

ڈیرہ سو اسرائیلی بستیوں کی تعمیر پر بان کی مون کی تنقید

Ban on sale

Ban on sale

نیویارک …..مغربی کنارے میں مزید ڈیرھ سو اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے وعدے پر سوالیہ نشان ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے بان کی مون کا بیان ہی مسترد کر دیا ۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کی تعمیر اشتعال انگیز کارروائی ہیں ۔مشرق وسطی سے متعلق سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں بان کی مون نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید ڈیڑھ سو مکانات کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ مزید اسرائیلی بستیوں کی تعمیر فلسطین کے دو ریاستی حل کے وعدے پر سوالیہ نشان ہے۔ ایسے اشتعال انگیز اقدامات سے کشیدگی بڑھے گی اور خطےمیں قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا ۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجیمن نیتن یاہو نے بان کی مون کے ردعمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان صرف دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔