counter easy hit

پاکستان کی کرپشن کیخلاف ریٹنگ 3 درجے بہتر ہوئی ،ٹرانسپیرنسی

Pakistan's corruption

Pakistan’s corruption

اسلام آباد ……ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی آئی ہے،کرپشن کےخلاف ریٹنگ 3 درجے کی بہتری ،پاکستان سارک ممالک میں ریٹنگ بہترکرنےوالا واحد ملک بن گیا ۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مختلف ممالک میں کرپشن سےمتعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی،دنیا بھر میں کرپشن کی شرح کا جائرہ لینے والے عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان 2015ء کے سی پی آئی انڈکس میں سارک کے 5 ملکوں میں رینکنگ بہتر کرنے والا واحد ملک رہا۔رپورٹ کے مطابق سال 2014 ءکے مقابلے میں 2015 ءمیں کرپشن کے خلاف کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی رینکنگ میں 3 درجے بہتری آئی اور صفر سے 100 کے پیمانے پر اس کی درجہ بندی 30 نمبر پر آگئی ۔رپورٹ کے مطابق 5 سارک ملکوں میں سے پاکستان وہ واحد ملک ہے، جس نے سی پی آئی اسکور بہتر کیا ۔کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں صفر کا مطلب کرپٹ ترین ملک اور 100 کا مطلب شفاف ترین ملک ہے،پاکستان کی کرپشن کیخلاف کارکردگی مزیدبہترہونی چاہیےتھی، کرپشن کےخلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کرکے رینکنگ مزید بہتر کی جاسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق صفرسےسوکے اسکیل پر 168ممالک میں دوتہائی کااسکور50سےکم رہا،کرپشن کےخلاف ڈنمارک کی ریٹنگ مسلسل دوسرےبرس پہلےنمبرپررہی ،شمالی کوریااورصومالیہ کی ریٹنگ سب سےبدتررہی، کرپشن کیخلاف لیبیا ، آسٹریلیا،برازیل،اسپین اورترکی کی ریٹنگ کم ہوئی ،برطانیہ،یونان اورسینیگال کی ریٹنگ میں غیرمعمولی بہتری آئی ۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ہر سال 168 ممالک میں کرپشن کیخلاف جاری کوششوں اور ان کے نتائج پر مشتمل رپورٹ جاری کرتی ہے۔