برسلز (پ۔ر) برسلز کی پارلیمنٹ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارت سے کہاہے کہ وہ فوری طورپر کشمیریوں پر مظالم بندکرے اور مسئلہ کشمیرکو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پر امن حل کی راہ ہموارکرے۔ منگل کے روز یوم سیاہ کے موقع پرکانفرنس کے علاوہ کشمیرکے متعلق ثقافتی اور ادبی نمائش بھی برسلز کی پارلیمنٹ میں منعقد ہوئی جس کا مقصد پرامن ذرائع سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا تھا۔