ریاض۔۔۔سعودی عرب میں سردی کی نئی لہر کے باعث ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ تبوک ریجن میں شدید برف بری کے بعد سڑکیں اور پہاڑیاں برف کی سفید چادر سے ڈھکی ہوئی ہیں ۔
ملک کے مختلف شہروں ریاض،دمام ،مدینہ منورہ ،جدہ ، مکہ مکرمہ ،حا یل ،با حا ،بریدہ کے علاقوں میں سرد ہوا ئیں چلنے لگیں ہیں اور درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے ، شہریوں نے گرم کپڑے پہن لیے جبکہ گھروں میں الیکٹرک ہیٹروں کے جلانے کا رواج بھی ہوگیا ہے ۔محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ شہری بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرم کپڑوں کا استعمال ضرور کریں جبکہ گھروں میں سردی کی شدت کم کرنے کے لیے الیکٹرک ہیٹر کا استعمال انتہائی احتیاط کے ساتھ کریں تا کہ کسی نا خوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے ۔