لاہور۔۔۔لاہور میں ملتان روڈ سمن آباد موڑ کے رہائشیوں نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور آہنی باڑھ پر ڈنڈے برسا ئے۔پولیس حکام 3 گھنٹے کی کوشش کےبعد مظاہرین کو منتشر کردیا۔
موڑ سمن آباد کے رہائشیوں نے اور نج ٹرین منصوبے کے لئے گھر اورعمارتیں گرانے پر شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کیلئے لگائی گئی لوہے کی باڑ ھ پر ڈنڈے برسائے اور انہیں توڑ پھوڑ کر ہٹا دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے گھرگرائے جارہےہیں اور معقول معاوضہ بھی نہیں دیا جارہا ۔