لالہ موسیٰ (نامہ نگار)اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کی پریس ریلیز کے مطابق کسان پیکج کے تحت حکومتی امداد کے مستحق قرار پانے والے تحصیل کھاریاں سے تعلق رکھنے والے کسان جنہوں نے ابتک اپنے پے آرڈر وصول نہیں کئے وہ تین دن کے اندر دفتر تحصیل کھاریاں میں نائب تحصیلدار سجاد احمد /فوکل پرسن سے براہ راست یا انکے موبائل نمبر0300-6269171سے دفتری اوقات میں رابطہ کرکے اپنے پے آرڈر وصول کرسکتے ہیں۔بعدازاں یہ رقم بحق سرکار ضبط کرلی جائیں گی اور ادائیگی نہیں کی جائے گی۔