counter easy hit

لوگل گورنمنٹ کا نظام ہی عوامی مسائل کے حل کا سب سے موثرذریعہ ہے،سیدفخرامام

 Syed Fakhr Imam

Syed Fakhr Imam

لالہ موسیٰ (نامہ نگار)ممتازپارلیمنٹرین وسابق سپیکرقومی اسمبلی سیدفخرامام نے کہاہے کہ لوگل گورنمنٹ کا نظام ہی عوامی مسائل کے حل کا سب سے موثرذریعہ ہے ،اور اس سے سیاسی کارکنوں کی بہترتربیت ہوتی ہے ،میں بھی بلدیاتی سیاست سے ترقی کرکے قومی سیاست میں آیااور ضلع کونسل میں اپنے ضلع کی تعمیروترقی میں موثرکرداراداکیا،انہوں نے کہاکہ آپ کو جب فنڈزملیں تو پہلے دفترکے ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ نکال کرجو منصوبہ سب سے ضروری ہواس کو شروع کرائیں تاکہ حلقہ کی عوام کو بلدیاتی نظام کے ثمرات جلدملناشروع ہوجائیں ،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام میں نمائندگان کا دائرہ کارمحدودہوتاہے لیکن اخلاقی طورپر آپ مختلف اداروں میں جاکر لوگوں کو ریلیف دلانے کیلئے کوشش کرسکتے ہیں لیکن ان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتے، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز(PIPS)کے ڈائریکٹرمحمداسلم وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترکی اور ناروے میں بھی لوکل گورنمنٹ کا نظام پاکستان سے ملتاجلتاہے اور وہ ممالک اس سے پاکستان سے زیادہ استفادہ کررہے ہیں،ایک سوال کے جوان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں لوکل کونسلوں ،میونسپل کمیٹیوں کے ممبران کودوسرے محکموں میں مداخلت کا اختیارنہیں ہے لیکن خیبرپختونخواء میں پولیس کو لوکل کونسلوں کے انڈرکردیاگیاہے جس سے لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں کافی سہولت ہے ۔