کراچی ……محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلی سندھ کو بھجوا دی،جس میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں مزید 60 دن کی توسیع دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت 3 فروری کو ختم ہو رہی ہے، محکمہ داخلہ کی سمری کے مطابق رینجرز کو4 معاملات بھتہ خوری، دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے 90روز تک حراست میں رکھنے کے اختیارات دیے جائیں گے ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو سمری ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔