آرمی چیف نے کہا کراچی میں خوف سے پاک اور پرامن زندگی یقینی بنائی جائے گی۔ دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
کراچی: (یس اُردو) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیابیوں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی دہشتگردوں کے نیٹ ورک توڑنے کے حوالے سے کارکردگی کو سراہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کراچی کے عوام کی پرامن زندگی کو یقینی بنائیں گے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ۔ کراچی کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی اور کور کمانڈر کراچی بھی موجود تھے