نیویارک …..اقوام متحدہ مانیٹرنگ گروپ نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی اتحادی افواج کےبعض حملےانسانیت کے خلاف جرائم ہوسکتےہیں،جن میں تمام فریقین ملوث ہیں۔
اقوام متحدہ کے مانیٹرنگ گروپ نےسیکیورٹی کونسل کو سالانہ رپورٹ پیش کی ،جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی اتحادی افواج یمن میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہو سکتی ہیںرپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی افواج نےیمن میں شہری آبادی کونشانہ بنایا اور سعودی اتحادی افواج کی جانب سے بعض فضائی حملے انسانیت کے خلاف جرائم ہو سکتے ہیں۔پینل کے ماہرین کے مطابق سعودی افواج نے یمن میں119 ایسے فضائی حملے کیے، جن میں متعدد شہری علاقوں کو ہدف بنایا گیا، ان حملوں میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔