کراچی….وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس کے22 مقدمات کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔
وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور انکے وکیل فاروق ایچ نائیک کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جس پر یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ذاتی وجوہات کی بنا پر پیش نہیں ہوسکتے جبکہ فاروق ایچ نائیک اسلام آباد میں مصروف ہیں لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔
کیس کے دیگر ملزمان جاوید اقبال اور طارق پوری نے عدالت کو بتایا کہ ٹریفک کی جام کی وجہ سے تاخیر ہو گئی جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر آئندہ تاخیر سے آئے تو جیل بھیج دیا جائے گا۔ عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل کے22 مقدمات کی مزید سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔