کھاریاں(نیئر صدیقی سے) انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ریحان طاہر قادری اور ناظم پنجاب سید بو علی شاہ نے کہا ہے کہ اے ٹی آئی کا آج شروع ہونے والا ’’تعلیم برائے امن روڈ کارواں‘‘ تعلیمی اداروں میں امن کی بحالی کی راہ کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ کھاریاں میں اے ٹی آئی کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے ٹی آئی کے روڈ کارواں ، کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے کے تحت نہیں بلکہ طلباء کا اپنے دیس سے دہشت گردی ختم کرنے والے آپریشن ضرب عضب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم برائے امن روڈ کارواں آج 29جنوری کو پریس کلب لاہور سے شروع ہو کر30جنوری کو پریس کلب اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گا۔ اس موقع پر سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات نیئر صدیقی، سابق صوبائی رہنما عاطف مصطفائی، تحصیل ناظم حافظ لیاقت علی جلالی، سٹی ناظم جنید جلالی، برکات سیٹھی اور دیگر طالب علم رہنما بھی موجود تھے۔