لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی کاورباری سیاسی شخصیت سابق امیدوار برائے جنرل کونسلر خالد جاوید بٹ نوری وارڈ نمبر22نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قصبہ محلہ کی حلات زار پر بہت دکھ ہوتا ہے کہ اسکو لاورارث بنا کررکھا ہے گزشتہ کئی ماہ سے صورتحال یہ ہے کہ محلہ قصبہ کی گلیوں میں پانی ہی پانی ہے جسکی وجہ سے لوگوں کے مسائل بڑھ گئے ہیں خالد جاوید بٹ نوری نے مزید کہا کہ ہم DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ ایم این اے حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال اور ایم پی اے حلقہ پی پی 112چوہدری اشر ف دیونہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ قصبہ محلہ کی حالت زار پر رحم کیا جائے تاکہ لوگوں کی پریشانیاں اور مسائل حل ہوسکیں