counter easy hit

شیزوفرینیا کا سبب بننے والے عوامل کا سراغ لگانے میں اہم کامیابی

 detect factors

detect factors

نیویارک……سائنس دان ایک بہت عام لیکن تباہ کن ذہنی بیماری شیزو فرینیا کا سبب بننے والے عوامل کا سراغ لگانے کے انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں ۔
امریکا میں کی جانے والی تحقیق کے دوران پہلی بار سائنس دانوں نے دماغ میں اس سالماتی عمل یا مالیکیولر پراسس کی نشاندہی کرلی ہے جس سے شیزو فرینیا کا مرض لاحق ہوتا ہے ۔ شیزو فرینیا ایک ذہنی عارضہ ہے جس میں مریض کی شخصیت بے ربط اور منتشر ہو جاتی ہے اور وہ دائمی مریض بن کر رہ جاتا ہے ۔ نیچر جرنل میں شائع تحقیقی رپورٹ کے مطابق اس نئی جینیاتی دریافت سے یہ پتا لگانے میں مدد ملے گی کہ دماغ میں ایسا کیا ہوتا ہے جو انسان کو اس تباہ کن دماغی عارضے کی طرف لے جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس کے نتیجے میں بیماری کی شروع میں ہی روک تھام اور نئے علاج میں بھی مدد ملے گی جس کے بارے میں ایک سال پہلے تک سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا ۔