نئی دہلی……… بھارتی وزیر دفاع منوہرپاریکر نے رشوت ستانی اور غیر قانونی اثاثہ جات رکھنے کے الزامات پر دو موجودہ میجر جنرلز کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے خفیہ ادارے سی بی آئی نے وزارت دفاع کو شکایت جمع کرائی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ بھارتی فوج کے دو اعلیٰ افسران میجر جنرل اشوک کمار اور میجر جنرل ایس ایس لامبا نے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے کیلئے رشوت دی جبکہ دونوں افسران کے پاس بڑے پیمانے پر غیر قانونی اثاثہ جات بھی ہیں۔ایک بھارتی ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر دفاع نے سی بی آئی کو مذکورہ افسران کے خلاف شکایت سامنے آنے کے بعد ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کی ہدیات کے ساتھ ساتھ مزید تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔ دونوں افسران کی ترقی سابق ملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل(ر) بھالا کے دور میں منظور بھی کرلی گئی تھی ۔