counter easy hit

سرکاری سطح پر نور جہاں ایوارڈ کا اجرا ہونا چاہیے :شاہدہ منی

 Shahida Mini

Shahida Mini

کئی گلوکارائیں انکے گانوں کی بدولت مشہور ہوئیں ، حکومت ملکہ ترنم کے فن کا اعتراف کرے
لاہور( یس اُردوی)معروف گلوکارہ و میلو ڈی کوئین شاہدہ منی نے کہا ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں کی فنی خدمات کے اعتراف میں سرکاری سطح پر نور جہاں ایوارڈ کا اجرا ہونا چاہیے ، ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنی خوبصورت گائیکی سے نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا جو ہمارے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکہ ترنم نور جہاں کو میں اپنی روحانی استاد مانتی ہوں، انکے گائے ہوئے گیتوں کی وجہ سے آج بہت سی گلوکارائیں متعارف ہو چکی ہیں اور ان کو یہ شناخت ملکہ ترنم نور جہاں کی بدولت ہی ملی ہے ۔ شاہدہ منی نے کہاکہ دنیا بھر میں لیجنڈ فنکاروں کی خدمات کا اعتراف کسی نہ کسی صورت میں کیا جاتا ہے ، میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ملکہ ترنم نور جہاں کے نام سے فنکاروں کے لئے ایوارڈ کا اجرا کرے تاکہ دنیا کو معلوم ہو سکے کہ زندہ قومیں اپنے لیجنڈ فنکاروں کو فراموش نہیں کرتیں ۔