نیویارک……..نشانہ لگانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ اس کے لئے آنکھ، کان اور عقل کا ایک وقت میں استعمال ہونا بہت ضروری ہے لیکن اس منچلے نوجوان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ کوئی مشکل کام نہیں۔اس نوجوان شخص نے اپنے دوست کے سر پر بوتل رکھ کر اپنی نشانے بازی کی مہارت کے ایسے جوہر دِکھائے کہ سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ نشانہ ہو تو ایسا جو کبھی نہ چوکے۔