نئی دہلی…..انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے 2016 کی ورلڈ رپورٹ جاری کردی۔جس کے مطابق بھارتی حکومت اظہارِ رائے کی آزادی اور مذہبی اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی۔
بھارتی حکمراں جماعت کے رہنماؤں کےمسلم مخالف بیانات کا چلن تشویش ناک ہے،ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سول سوسائٹی کے گروپوں کو فنڈنگ کی بندش اور پابندیوں کا سامنا ہے۔ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ میناکشی گنگولی کے مطابق بھارت میں تنقید کو دبانے کی کوشش اظہارِ رائے کی آزادی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔بھارتی حکومت حقوقِ انسانی سےمتعلق صورتحال بہتر بنانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔اس رپورٹ میں 90 سے زیادہ ممالک میں حقوقِ انسانی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔