نیویارک ……عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹی وی ہوسٹ اوپرا ونفرے نے صرف ایک ٹویٹ کی بدولت 12ملین امریکی ڈالر کمائے۔
وزن کی کمی کی مصنوعات بنانے والی کمپنی ویٹ واچرز کے حصص کی قدر میں اْس وقت18 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جب معروف ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ تیس سیکنڈ کی ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ کیسے انہوں نے بریڈ کھانے کے باوجود وزن میں26 پاؤنڈ کمی کی۔واضح رہے کہ نیویارک میں مرتب کی گئی درجہ بندی کے مطابق اوپرا ونفرے کے وزن کی کمی کی مصنوعات بنانے والی کمپنی ویٹ واچرز میں شمولیت اختیار کرنے سے ڈائٹنگ کمپنی کے حصص کی ویلیو میں تین گْنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور کمپنی کے شیئر ز میں ونفرے خود بھی حصے دار ہیں۔