کراچی…….اٹلی کے ایک قصبے میں 28 برس بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی جس پراوستانا قصبے میں روایتی طور پر جشن بھی منایا گیا۔تورینو کےاسپتال میں پیدا ہونے والے بچے کا نام پابلو رکھا گیا ہے۔
قصبے کے میئر جاکمو کے مطابق یہاں گذشتہ ایک سو برس کے دوران آبادی بہت کم ہو گئی ہے۔ 1900 میں ایک ہزار افراد یہاں رہائش پذیر تھے،تاہم دوسری جنگ عظیم کے بعد شرح پیدائش میں کمی شروع ہوئی۔ اصل کمی 1975 سے 1987 کے دوران آئی، اس عرصے میں صرف 17 بچے ہوئے اور اب 28سال بعد اس قصبے میںپابلو پیدا ہوا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اٹلی کےشمال میں واقع اوستانا قصبے کی اس وقت مجموعی آبادی85افراد پر مشتمل ہے۔ اٹلی کے چھوٹے قصبوں میں کم ہوتی آبادی کے مسئلے سے نمٹے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ نوجوان کام کی تلاش میں بڑے شہروں میں منتقل ہو رہے ہیں۔ ان کوششوں میں لوگوں کو خالی مکانات مفت میں دینے جیسی سہولتیں شامل ہیں۔ایک میئر نے تو آبادی میں کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنے قصبے کے رہائشیوں کے بیمار ہونے پر پابندی عائد کر دی۔