counter easy hit

پاک بھارت ریل رابطوں کے معاہدے میں 3سال کی توسیع

India 3-year contract

India 3-year contract

نئی دہلی……پاکستان اور بھارت کے درمیان ریل رابطوں کے معاہدے کی مدت میں باہمی رضامندی سے تین سال کیلئے توسیع کر دی گئی ہے ۔
بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں میں کہا گیا ہے کہ معاہدے میں 19 جنوری 2016 سے 18 جنوری 2019 تک باہمی رضامندی سے توسیع کی گئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ریل رابطوں کے لئے 28 جون 1976 میں دستخط کئے گئے تھے ،جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان دو راستوں سے ٹرین سروس شروع کی گئی ۔اٹاری واہگہ کے راستے نئی دلی سے لاہور جانے والی ٹرین میں مسافروں اور تجارتی سامان دونوملکوں کو آتے جاتے ہیں ،جبکہ دوسری ٹرین سروس جودھ پور سے کراچی کیلئے ہے،جو کھوکھرا پار سے موناباؤ کے راستے صرف مسافروں کو لے کر آتی جاتی ہے۔