counter easy hit

کراچی : نیپا پل کےنیچے سیوریج کاپانی ، ٹریفک متاثر ، شہری پریشان

Karachi: Nipa bridge kapany

Karachi: Nipa bridge kapany

کراچی…….کراچی میں نیپا پل کےنیچے آج صبح اچانک سیوریج کاپانی جمع ہوگیا جس سے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک شدید متاثر ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔نیپا پل کے نیچے یونیورسٹی روڈ کے صدر کی طرف آنے والے ٹریک پر آج صبح سیوریج کا پانی آنا شروع ہوگیا۔ جو ایک ندی کی شکل میں عزیز بھٹی پارک کی طرف پل کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔گندے پانی کی وجہ سے صفورا چوک سے آنے والے ٹریفک کا شدید دباؤ ہے اور سفاری پارک تک گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔ دوسری طرف نیپا پل سے اترنے والے شہریوں کو بھی گاڑیاں چلانے میں دشواری ہے۔اس مقام پر ماضی میں بھی کئی بار ایسی صورتحال رہی ہے جس کی وجہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ یہاں سڑک پر بڑے بڑے گڑھے پڑچکے ہیں اور اب سیوریج کے پانی کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔