لاہور….. قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیوز ی لینڈ کے خلاف پہلے و ن ڈے سے قبل پاؤں کی انجری کا شکار ہونے والے سابق کپتان شعیب ملک ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں ، کل ٹریننگ سیشن کے دوران آل راؤنڈر کا فٹنس ٹیسٹ ہو گا، جس کے بعد انہیں میچ کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔سابق کپتان کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں محمد رضوان یا اسد شفیق کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔