ولنگٹن……قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے استعفے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ، انہوں نے کہا ورلڈ کپ سر پر ہے ایسے وقت میں وہ ٹیم اور عہدہ چھوڑنے کی بات کیسے کرسکتے ہیں ۔
وقار یونس نے کہا کہ جس طرح میڈیا نے ان کی استعفیٰ کی خبریں پھیلائیں ،وہ انتہائی افسوسناک ہے،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سر پر ہے ،ایسے اہم موقع پر وہ ٹیم کیسے چھوڑ سکتےہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوز ی لینڈ اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ سے مشکل ٹیم رہی ہے ،ہم اچھا نہیں کھیل رہے،ٹیم میچز فنش نہیں کر پارہی،لیکن امید ہے کہ اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔