counter easy hit

دہی مہنگے داموں فروخت کرنے کے مقدمہ کے ملزم کو 7روز کے لئے جیل بھیج دیا

The accused yogurt

The accused yogurt

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے دہی مہنگے داموں فروخت کرنے کے مقدمہ کے ملزم کو 7روز کے لئے جیل بھیج دیا ہے جبکہ کھاریاں میں 4گرانفروشوں پر مجموعی طورپرچارہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے دہی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے کے ملزم مدثر ولد صادق سکنہ محلہ نیا آڑا کھاریاں کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی اور جرم ثابت ہونے پر اسے سات دن قید کا حکم سناتے ہوئے گجرات جیل بھجوا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے گرانفروشوں عنصر، اشرف، عثمان، قربان پر فی کس ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔