counter easy hit

تندوراور ہوٹل مالکان نے بھی لوگوں کی صحت سے کھیلنا شروع کردیا

Tnduraur hotel owners

Tnduraur hotel owners

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) سرائے عالمگیر میں محکمہ صحت کی نا اہلی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تندوراور ہوٹل مالکان نے بھی لوگوں کی صحت سے کھیلنا شروع کردیا ، ہوٹلوں اور عام تندوروں کے مالکان نے مختلف ملوں سے خریدے گیے غیرمعیار ی سستے آٹے کی روٹی فروخت کرنی شروع کردی ہے جسے کھانے والے کی بھوک وقتی طور پر ختم ہوجاتی ہے مگر ہفتے میں ایک بار ڈاکٹر کے پاس جانا اس کی مجبوری بن جاتی ہے کیونکہ غیر معیاری آٹے سے تیار ہونے والی روٹی کھانا ہی ایک مشکل عمل ہوتاہے اور کھانے والے کو معدے اور انتڑیوں میں درد ہونے کی شکایت بھی زبان زد عام ہیںیاد رہے کہ سرائے عالمگیر میں مزدور پیشہ افراد کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے جو کھانا ہوٹلوں اور عام تندوروں سے خریدتے ہیں مقامی ہسپتال میں اور ڈاکٹروں کے پاس موجود مریضوں کا رش اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ مقامی محکمہ صحت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مکمل ناکام ہے اہلیان سرائے عالمگیر نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ وہ شہر میں موجود اہلیاروں کے ذریعے ہوٹلزاور تندور مالکان کوغیر معیاری آٹے کی روٹی فروخت کرنے سے روکیں