ممبئی……ڈریم گرل کی عجب کرپشن کی گجب کہانی سامنے آگئی،ہیمامالنی پر ممبئی میں کروڑوں کا پلاٹ چند ہزار روپے میں حاصل کرنے کا الزام ہے۔
ڈریم گرل کے ڈریم پروجیکٹ میں گڑبڑ گھوٹالا،ہیما مالنی کے کھاتوں میں پایا گیا کروڑوں کا گھپلا، شعلے کی بسنتی تنازع میں پھنس گئیں،بالی وڈ اداکارہ اور بی جے پی رہنما پرکروڑوں کی زمین چند ہزار روپے میں خریدنے کا الزام لگ گیا۔ماجی کارکن انیل گلگالی کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر حکومت نے ہیما مالنی کوایک ماہ قبل ممبئی کے پوش علاقے میں ڈانسنگ اکیڈمی بنانے کے لیے دوہزار اسکوائرمیٹرکا پلاٹ صرف 70ہزارروپے میں الاٹ کیا،یہ زمین ایک باغ کے لیےمختص تھی۔ انیل کے مطابق پلاٹ کی اصل قیمت 50کروڑ بھارتی روپے ہے،جبکہ ہیما مالنی کو یہ پلاٹ 1976 ءکی مارکیٹ ویلیو کے مطابق دیا گیا۔انیل نے یہ بھی بتایاکہ ہیمامالنی کو 1997ء میں بھی ایک پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا لیکن ساحلی قوانین کی وجہ سے پلاٹ پر تعمیراتی کام شروع نہ ہو سکا تھا،ان الزامات پر باتونی بسنتی کی زبان اب بھی خاموش ہے۔