بیجنگ ……شہد کی مکھی کے چھتوں کے قریب بھی پھٹکنا اپنے آپ کو کسی بڑی مصیبت میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے، لیکن جب بات ہو عالمی ریکارڈ بنانے کی تو ہرخطرہ مول لیا جاسکتا ہے۔
چین سے تعلق رکھنے والے روان لیانگ منگ نامی نوجوان نے ایسا ہی ایک رسک لے کر6لاکھ 37ہزار شہد کی مکھیاں اپنے جسم پر بٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیاہے۔ان مکھیوں کا کل وزن 63اعشاریہ7کلو گرام تھاجبکہ ان میں 60ملکہ مکھیاں بھی شامل تھیں۔35سالہ روان مکھیوں کے کاروبار ہی سے منسلک ہے اور اسکا کہنا ہے کہ وہ شہد کی مکھیوں کو اپنا بہترین دوست سمجھتا ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی کے کئی سال ان کے ساتھ گزار چکاہے۔واضح رہے کہ روان اس سے قبل بھی دو مرتبہ مکھیاں اپنے جسم پر بٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کرچکا ہے