counter easy hit

سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ طے نہیں ہوئی،پاکستانی ہائی کمشنر

Secretary of State did not fix

Secretary of State did not fix

اجمیر……بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاک بھارت خارجہ سیکریٹری رابطے میں ہیں اور باہمی رضامندی سے ملاقات کی تاریخ طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی ؒکے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات دونوں ممالک کر رہے ہیں، اس وقت اس سے متعلق کچھ کہنا ٹھیک نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری مستقبل قریب میں مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہوگئے تھے اور اب باہمی رضامندی سے ملاقات کی تاریخ طے کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے۔