لاہور….. پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے ،متاثرین مارے مارے پھر رہے ہیں ،حکومت کو کوئی پروا نہیں ۔
لاہور میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ وہ اورنج لائن ٹرین کے خلاف نہیں اس پرعملدرآمد کے طریقے کے مخالف ہیں ،جائیکا کی اسٹڈی کو مدنظرکر منصوبہ مکمل کیا جائے۔ان کاکہنا تھا کہ دو فروری کو اورنج لائن کیخلاف مال روڈ پر احتجاجی نکالی جائے گی،میٹرو کے روٹ پر چھ مقامات پر کیمپ لگائیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت منصوبے کیلیے ٹنل بورنگ ٹیکنالوجی کو اختیار کرے۔