انچارج برائے یورپین کوارڈینیشن آفس پیرس مشتاق خان جدون اور کوارڈینٹر برائے یورپین کوارڈینیشن آفس پیرس یاسر قدیر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات پر روشنی ڈالتے ھوئے انہیں حقیقی جمہوریت کی اصل روح اور پہلی سیڑھی قرار دیا ہے اور ان انتخابات کے ذریعے سطح سے کارکنان کو اوپر آنے کے بہترین ذریعہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی ملک میں اس وقت تک حقیقی جمہوریت آ ہی نہیں سکتی جب تک وہاں کی سیاسی جماعتوں کے اپنے اندر جمہوریت نہ ہو کیونکہ پاکستان میں سیاسی پارٹیوں میں خاندانی بادشاہت قائم ہے اسی لیے ان جماعتوں کے سربراہوں نے آج تک اپنی پارٹیوں میں انٹرا پارٹی الیکشنز کا انقعاد نہیں کیا کہ مبادہ ان کی سیاسی طاقت میں کمی نہ ہو جائے
انہوں نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا کہ عمران خان وہ پہلے پاکستانی سیاستدان ہیں جو کہ خاندانی سیاست کا خاتمہ کر رہے ہیں اور تحریک انصاف کو ایک ایسا ادارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں کسی کے آنے یا جانے سے فرق نہ پڑے اور تحریک انصاف ایک ادارہ کے طور پر کام کرتی رہے اسی لیے انہوں نے تحریک انصاف میں پہلے بھی انٹرا پارٹی الیکشنز کروائے اور اب دوبارہ کروانے جا رہے ہیں،انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان اور دیگر کو مخاطب کرتے ھوئے انہیں انٹر پارٹی الیکشنز میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کی دعوت دی کہ اب کارکنان اپنے ووٹ کا درست استمعال کر کے اپنے لیے بہترین قیادت کو سامنے لائیں