لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ کا ایک کالج اور 19سرکاری وپرائیویٹ سکول حساس قرار، ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی سفارش پر سکیورٹی کے لحاظ سے ضلع بھر کے اے پلس اور اے کیٹگری میں شامل 27انتہائی حساس اور 236حساس سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کر دی ہے،لالہ موسیٰ کاایک کالج اور 19سکول اے کیٹگری مین شامل،ان کے اداروں کے سربراہان اور مالکان سکیورٹی آف ولنر ایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس2015 کی دفعہ5(2) کے تحت اپنے زیر کنٹرول تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لئے ضروری اقدامات کے پابند ہوں گے ، غیر تسلی بخش سکیورٹی اقدامات پر ان اداروں کو مذکورہ آرڈیننس کی دفعہ 7کے تحت سیل کیا جاسکتا ہے ۔ ضلعی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق درج بالا آرڈیننس کی دفعہ 9کے تحت متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز انتہائی حساس اور حساس قرار دیے جانیوالے ان تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات کے معائنہ کے ذمہ دار اور اس حوالے سے رپورٹ ڈی سی او گجرات کو رپورٹ بھجوانے کے پابند ہوں گے،کالجزمیں گورنمنٹ IDجنجوعہ کالج فار وومن لالہ موسیٰ ، جبکہ سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شمیم لالہ موسیٰ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایم سی لالہ موسیٰ ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایم بی لالہ موسیٰ ،گورنمنٹ ہائی سکول جامعہ غوثیہ،گورنمنٹ ہائی سکول ماڈل لالہ موسیٰ ،گورنمنٹ ہائی سکول اسلامیہ لالہ موسیٰ ،گورنمنٹ ایلمنٹری سکول RCلالہ موسیٰ ،گورنمنٹ ایلمنٹری ماڈل مڈل سکول لالہ موسیٰ ،نوید سحر لالہ موسیٰ،نیو نوید سحر لالہ موسیٰ ،لنک سکول بوائز کیمپس لالہ موسیٰ ،لنک سکول گرلز کیمپس لالہ موسیٰ ،سٹی پبلک ہائی سکول لالہ موسیٰ ،لسیدہ فاطمۃالزہرہ لالہ موسیٰ ،محمد اکیڈمی لالہ موسیٰ ،نوید سحر لالہ موسیٰ الائیڈ سکول لالہ موسیٰ ،الائیڈ سکول لالہ موسیٰ ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ قاسم علی خاں ،گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں اے کیٹگری میں شامل ہیں،