لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے/اے سی کھاریاں کی قیادت میں ٹی ایم اے، ریونیو، روڈز ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیم نے کھاریاں ڈنگہ روڈ پر گرینڈ آپریشن کرکے پختہ و عارضی تجاوزات کا کاتمہ کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عوامی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر اور دیگر محکموں کو 30کلومیٹر سے زائد طویل روڈ سے ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمہ کی ہدایت کی تھی۔ گذشتہ روز تمام محکموں کے عملہ نے ہیوی مشینری کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے ہر قسم کی پختہ و عارضی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن پر اے سی گجرات میاں اقبال مظہر اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔