آکلینڈ……پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،کامیابی کیلئے ٹیم میں 3تبدیلیاں کی گئی ہے،عماد وسیم ،صہیب مقصود اور انور علی جگہ شعیب ملک،محمد رضوان اور راحت علی کو شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ جیسے سیریز میں پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے ،آخری میچ میں کیوی کپتان برینڈن میکلم کی مک کلینیگن کی جگہ واپسی ہوئی ہے۔ٹاس ہارنے پر ان کا کہناتھا کہ اگر وہ ٹاس جیت بھی جاتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے۔آکلینڈ کے میچ کیلئے پاکستان ٹیم کپتان اظہر علی ،احمد شہزاد ،محمد حفیظ ،بابر اعظم ،شعیب ملک،محمد رضوان ،سرفراز احمد ،وہاب ریاض ،محمد عامر ،محمد عرفان اور راحت علی پر مشتمل ہے۔
تیسرے میچ کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان برینڈن میکلم ،مارٹن گپٹل،کین ولیمسن،ہنری نکولس،مچل سینٹنر،گرانٹ ایلئٹ ، بولٹ،کوری اینڈرسن، راونچی،ایڈم ملن،میٹ ہنری پر مشتمل ہے۔میچ میں کامیابی اور سیریز کی برابری کیلئےگرین شرٹ کو پوری کوشش کرنا ہوگی،نیپئرمیں دوسرا میچ بارش سے متاثر ہوگیا، پہلے میچ میں کیویز نے گرین شرٹ کو 70رنز سے شکست دی تھی ۔قبل ازیں پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ نے 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز2-1 سے جیتی تھی۔