ممبئی…….بالی ووڈ کے کنگ خان آج کل بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر متنازعہ گفتگو سے پرہیزکر رہے ہیں۔
بچوں کی ایک تقریب کے دوران عدم برداشت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کنگ خان نے خوبصورتی سے خود کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سوالات کے لئے یہ مناسب جگہ نہیں، ہم کسی ایسی جگہ مل کر اس موضوع پر بات کریں گے جہاں اس حوالے سے بات کی جارہی ہو۔