counter easy hit

نئی ہالی ووڈ فلم کیبن فیورکا پہلا ٹریلر جاری

 released cabin fyurka

released cabin fyurka

نیویارک……..خطرناک وائرس کے شکار جنگلی کتوں کے دہشت زدہ علاقے کے گِرد گھومتی نئی ہالی ووڈ ہارر تھرلنگ فلم کیبن فیور کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹرایلی روتھ کی یہ فلم2002کی فلم کا ریمیک ہے جسے ہدایتکار ایک بار پھر نئے انداز سے مداحوں کیلئے پیش کر رہے ہیں۔
دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور اس فلم میں پانچ نوجوانوں کا ایک گروپ ایسے پُر اسرار جنگل میں چھٹیاں منانے پہنچ جاتا ہے جہاں مہلک وائرس کے شکار جنگلی کتے پائے جاتے ہیں اور جنگل کا رُخ کرنیوالوں کی ہولناک موت کا سبب بنتے ہیں۔گوشت خور خطرناک وائرس میں مبتلا کتوں سے جان بچا کر نکلنے کی جدو جہد کرتے یہ نوجوان کامیاب ہوں گے یا نہیں یہ جاننے کیلئے فلم کی ریلیزکاانتظار کرنا ہو گا جو رواں سال 12فروری کونمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔