counter easy hit

عزیر بلوچ کی گرفتاری پر ڈی جی رینجرز نے اعتماد میں لیا تھا: وزیراعلی سندھ

Rangers arrest of Baloch

Rangers arrest of Baloch

وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے کہا عزیر بلوچ کی گرفتاری پر ڈی جی رینجرز نے انہیں اعتماد میں لیا تھا اور قانون کے مطابق انویسٹی گیشن کرنے کا کہا۔
سکھر: (یس اُردو) وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے کہا عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بارے میں ڈی جی رینجرز نے مجھے اعتماد میں لیا تھا تاہم جو بیان ذو الفقار مرزا نے دیا ہے وہ اس بارے میں خود جواب دیں گے ہم نے کبھی کسی دہشت گرد کو تحفظ دیا ہے اور نہ ہی دیں گے۔ عزیر بلوچ کے بارے میں تفتیش ہو گی اور اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے عزیر بلوچ کے معاملے پر شفاف تحقیقات ہوں گی اور اس سے متعلق ہم پر کوئی بات آئی تو جواب دیں گے۔ وفاق سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے چند معاملات پر خلیج ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہر صوبے کو اس کا حق ملے۔ سندھ میں بینظیر بھٹو کے پانچ نکاتی پروگرام پر من و عن عمل کیا ہے۔ سندھ حکومت واحد صوبائی حکومت ہے جس نے ونڈ پر بجلی پیدا کی ہے اور اب تک تین سو میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر چکے ہیں۔