ارکان پنجاب اسمبلی، وزیروں، مشیروں اور سیکرٹریز کی موجیں لگ گئیں۔ پہلے تنخواہیں بڑھیں اب مزید اضافے کے لئے ترمیمی بل پیر کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔لاہور: (یس اُردو) پنجاب اسمبلی کے ارکان، وزیروں، مشیروں اور سیکرٹریز کو نوازنے کے لئے پنجاب حکومت سالانہ اضافے کے لیے ترمیمی بل اسمبلی میں لے آئی۔ اس سے پہلے حکومت پنجاب ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ بھی کر چکی ہے۔ بل کے مطابق تنخواہوں میں وزیروں، مشیروں، ایم پی ایز اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ایڈہاک ریلیف میں اضافے کے فوائد خود بخود ایم پی ایز اور سیکریٹریز کو بھی ملیں گے۔