آکلینڈ…..تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہراکر تین میچوں کی سیریز دو۔صفر سے جیت لی، بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کو میچ جیتے کیلئے 291رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس کی اننگز کا آغازبھی مایوس کن رہا اور مک کولم 6کے مجموعی اسکور پربغیر کھاتہ کھولے عامر کا شکار بن گئے۔اس کے بعد کپتل اور ولیم سن نے بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 159رنز بناکر ٹیم کو پوزیشن مضبوط کردی، اس موقع پر کپتان اظہر نے جادوئی اسپیل کرکے پہلے گپتل اور پھرولیم سن کو آئوٹ کیا، گپتل نے 82اور ولیم سن نے 84رنز کی اننگز کھیلی۔نئے آنے والے بیٹسمین نکولز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ایلیٹ کو 10رنز پر شعیب ملک نے پویلین کی راہ دکھائی۔36ویں اوور میں جب کیویز کا اسکور 5وکٹوں پر 210رنز تھا بارش کے باعث میچ روک دیا، ایک گھنٹے بعد جب کھیل شروع ہوا تو ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے تحت میچ 43اوورز تک محدود کردیا گیا ، یوں نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 45گیندو ں پر53رنز کا ہدف ملا جو اس نے2بالز پہلے حاصل کرلیا۔محمد عامر اور اظہر علی نے دو، دو جبکہ عرفان، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھرنا صرف بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی بلکہ ٹیم سے پورے 50 اوورز بھی نہیں کھیلے گئے۔کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس کی اننگز کا آغاز ایک بار پھر مایوس کن رہا اور 20 رنز پر دونوں اوپنرچلتے بنے ،اظہر علی تین اور احمد شہزار 12رنز بناسکے۔ محمد حفیظ اور بابر اعظم نے جارحانہ انداز اپنایا اوراسکور کو تیزی سے بڑھایا، دونوں بیٹسمینوں نے 18 اوورز میں 134 رنز کی شراکت بنائی،محمد حیفظ60 گیندوں پر 76 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم کااسکور77گیندوں پر 83 رہا۔شعیب ملک اور سرفراز نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی ، ملک 32 اور سرفراز41 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے،لیکن ان کے بعد کوئی بیٹسمین نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 48ویں اوور میں 290 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ملنے نےتین ، بولٹ اور ہنری نے دو، دو جبکہ اینڈرسن اور سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔